ملک و قوم کو حقیقی نصب العین باغیرت، باصلاحیت اور ایماندار قیادت ہی فراہم کر سکتی ہے۔ محمد رفیق نجم

مورخہ: 12 جون 2013ء

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجیئر محمد رفیق نجم کا ایم ایس ایم کی خصوصی نشست سے خطاب

فیصل آباد( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ قوم میں اجتماعی وحدت اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک و قوم کو حقیقی نصب العین باغیرت، باصلاحیت اور ایماندار قیادت ہی فراہم کر سکتی ہے۔ بدقسمتی سے ایسی قیادت کا فقدان ہے۔ وہی اقوام ترقی کی منازل طے کر تی ہیں جو علم میں برتری رکھتی ہوں۔ جسے احساس ذمہ داری اور بہترین منصوبہ بندی کا فن آتا ہو۔ یہ حکومت کا کام ہے کہ بدلتی ہوئی دنیا میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے مختلف پالیسیاں ترتیب دے جس سے نوجوان میں مثبت سوچ و فکر پروان چڑھے۔ نوجوانوں کو ایسا ماحول فراہم کیا جائے جس سے ان میں صبر و تحمل اور برداشت کا جذبہ پیدا ہو اور تخلیقی صلاحتیں بھی جنم لیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ضلعی صدر رانا تجمل حسین، سیکرٹری جنرل محمد شہزاد مصطفوی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہی قوم دنیا میں باعزت معاشی و سیاسی مقام برقرار رکھ سکے گی جس کا نوجوان اپنے زور بازو پر بھروسہ کر کے حصول علم میں محنت کریگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم کا بھی انتظام کیا جانا چاہیے۔ ریسرچ سنٹر، لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے، کتاب دوستی اور لائبریریز کو فروغ دیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top