غریب کش اور عوام دشمن بجٹ پیش کر کے غریب عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا گیا۔ ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 13 جون 2013ء

پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا ایک نیا طوفان بپا کیاگیا

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ غریب کش اور عوام دشمن بجٹ پیش کر کے غریب عوام کی پیٹھ میں چھراگھونپ دیاگیا۔ پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا ایک نیا طوفان بپا کر دیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ غریب عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا نہیں اترا۔ قوم نے نئی حکومت سے بہت امیدیں وابستہ کی تھیں، لیکن قوم کی امیدوں پر پانی پھیردیا گیا۔ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس ختم اور چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر کے امراء کو مراعات دی گئیں۔ غریب عوام کو گاڑیوں سے کوئی سروکار نہیں، آٹا، دالیں، چینی، چاول اور دیگر روز مرہ کی ضروریات زندگی کی اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر غریبوں کو اندھے کنوے میں دھکیل دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فلموں اور ڈراموں پر ڈیوٹی عائد کر کے کھلے عام پاکستان میں اجازت دے دی گئی جس سے فحاشی اور عریانی میں اضافہ ہوگا اور نوجوان نسل کو تباہی کے گھڑوں میں دھکیلا جا رہا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top