ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 26 جون کو دعوتی و تنظیمی دورہ پر بارسلونا (سپین) پہنچیں گے

مورخہ: 17 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 26 جون 2013ء کو دعوتی و تنظیمی دورہ پر بارسلونا پہنچیں گے، جہاں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وابستگان، ممبران اور عہدیداران سے ملاقات اور میٹنگز کے علاوہ ایک بڑے عوامی اجتماع (کانفرنس) سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے گزشتہ روز اپنے خصوصی اجلاس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اس دورہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن کے یورپی قائدین بھی موجود ہونگے جن میں منہاج یورپین کونسل کے سیکریٹری جنرل بلال اپل، جوائنٹ سیکریٹری چن نصیب اور ناظم ویلفیئر حافظ محمد اقبال اعظم (الازہری) شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ہیں، انہوں نے 2012ء میں مصر سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ قانون کے شعبہ میں ڈاکٹریٹ (PhD) ’دستور مدینہ اور جدید دستوری اصول (ایک تقابلی و تجزیاتی مطالعہ)‘ کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اس سے قبل بھی متعدد بار سپین کا دورہ کر چکے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top