جیکب آباد: آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس

مورخہ: 17 جون 2013ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس کا انعقاد 28 مئی2013 کو ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سےکیا گیا جس کی سعادت محمد محسن نے حاصل کی جبکہ درود سلام کا نذرانہ سب نے مل کرپیش کیا۔

تقریب میں استقبالہ کلمات صدر تحریک منہاج القرآن جیکب آباد سید مظہر علی شاہ نے پیش کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری اور سابق ڈویژنل کوآرڈینٹر حفیظ اللہ بلوچ بھی موجود تھے۔ مرکزی ناظم کورسز نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جس میں نماز، قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور روزمرہ کی دعائیں شامل ہیں اور بتایا کہ مخصوص منتخب نصاب اس کورس میں پڑھایا جائے گا۔

بعدازاں احمد نواز انجم نے شرکاء سےخطاب کیا اور تحریک منہاج القرآن کے مقاصد پر روشنی ڈالی مزید سابق کارکردگی بھی لی گئی اور آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیاگیا۔

رپورٹ : محمد وسیم جٹ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top