لاڑکانہ: آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 14 جون 2013 کو لاڑکانہ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز
(مئی 2013) مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے سندھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیمات کو آئیں دین سیکھیں کورسز منعقد کروانے کی ذمہ داری سونپی اور معلم کا تقرر بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورسز کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دونوں مہمانوں نے خصوصی لیکچرز دیئے۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے صدر علی خان ناظم حفیظ اللہ شاہ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سیف اللہ قادری، امیرتحریک صوبہ سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی مہمانان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محبوب چشتی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حفیظ اللہ نے حاصل کی۔
مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے کورس کی بریفنگ میں نماز کی عملی مشق کروائی۔ انہوں نے تجوید کے ساتھ آخری سورتوں کی بھی مشق کروائی۔ احادیث مبارکہ کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی حفظ کروائیں۔ آخرمیں محمد شریف کمالوی نے کورسز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے محمد طیب حسین شیرازی کو بطور معلم خدمات سونپیں۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نےشرکاء کو تحریک کے مقاصد سے آگاہ کیا اور کارکنان کی تیاری کا ہدف دیا۔
تقریب کےاختتام پر مخدوم ندیم ہاشمی نے اختتامی گفتگو میں کورس کے اجراء کو سراہتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کروائی۔
رپورٹ : محمد وسیم جٹ
تبصرہ