یونان : ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منسٹری آف پبلک آرڈر کے چیف ڈائریکٹر دمتری پیردتکی سے ملاقات

مورخہ: 14 جون 2013ء

صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مورخہ 14 جون دن 2:30 بجے منسٹری آف پبلک آرڈر کے چیف ڈائر یکٹر دمتری پیردتکی سے ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسا ئل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا اہم مقصد پاکستانی کمیونٹی اور منسٹری پبلک آرڈر کے درمیان تعاون کو مزید بہتر کرنا تھا، اسی سلسلے میں منسٹری آف پبلک آرڈر کے چیف ڈا ئریکٹر کومنہاج القرآن کی ورلڈ وائیڈ اکٹیوی ٹیز سے متعارف کرایا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنی گفتگو میں یونان میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل جن میں ریڈکارڈز، فیملی ویزا جات، پولیٹیکل سٹے اور تحفظ عامہ پر گفتگو کی اور یونان میں مذہبی مراکز پر سنجیدہ صورت حال پیدا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر چیف ڈائر یکٹر دمتری پیردتکی نے حکومتی پالیسی سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیااور منہاج القرآن یونان کے سا تھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور یونان بھرمیں منہاج القرآن کی سرگرمیوں پر ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کو مبا رکباد دی۔

ملاقات کے اختتام پر چیف ڈائریکٹرکو حضور شیخ الاسلام کا لکھا ہوا فتویٰ بھی پیش کیا گیا اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے علاوہ صدر یورپین کونسل چودھری اعجاز احمد وڑا ئچ، جنرل سیکرٹری یورپین کونسل بلال احمد اوپل، ناظم پیس اینڈ انٹی گریشن سید محمد جمیل شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن یونان رانا محمد وقار خان اور ناظم تحریک منہاج القرآن غلام مرتضیٰ قادری نے شرکت کی۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top