چوہدری افضل گجر پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر اور حافظ غلام فرید جنرل سیکرٹری مقرر
پاکستان عوامی تحریک لاہور کی تنظیم نو مکمل ہو گئی
مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی زیر صدارت پاکستان عوامی تحریک لاہور کا اجلاس ماڈل ٹائون لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں تفصیلی مشاورت کے بعد پاکستان عوامی تحریک ضلع لاہور کی تنظیم نو کی گئی۔ جس کے مطابق چوہدری محمد افضل گجر صدر،میاں افتخار احمد سینیئر نائب صدر،ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری سینیئر نائب صدر، حافظ غلام فرید جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر شبیر احمد چوہدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ریاض خان کاکڑ نائب صدر، ثاقب بھٹی نائب صدر، محمد عباس خان نائب صدر، ملک محمد اصغر اعوان آرگنائزر، شاہد محمود خان کاکڑ ڈپٹی آرگنائزر، ملک غلام یٰسین سیکرٹری فنانس، میاں راشدمظفرڈپٹی سیکرٹری فنانس، نظام الدین قادری سیکرٹری کوآرڈینیشن، انعام اللہ خاں ایگزیکٹو ممبر، کرنل(ر) محمد افضل رانا ایگزیکٹو ممبر، ذوالقرنین خان ایگزیکٹو ممبر، محمدارشد ایگزیکٹو ممبر، نادر خان رانجھا ایگزیکٹو ممبر اور ظفر اقبال ایگزیکٹو ممبر ہوں گے۔
تبصرہ