فرانس: منہاج ا لقرآن یوتھ لیگ کا صدر سپریم کونسل کے اعزازمیں استقبالیہ اور اکیڈمک چیپٹر کا آغاز

مورخہ: 17 جون 2013ء

منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس نے مورخہ 17 جون 2013 کو صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے فرانس پہنچنے پر شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ا نٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اپل، منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، ناظم قاضی محمد ہارون اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

استقبالیہ نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی اور منہاج نعت کونسل کے عامر نعیم جوڑااورمحمد یٰسین نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے صدر یوتھ لیگ فرانس چودھری ظہیر عباس گجر اور ان کی نو منتخب ٹیم کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے منہاج یوتھ لیگ فرانس کے سابقہ صدر عمیر اشفاق کو منہاج یوتھ لیگ کے اکیڈمک چیپٹرکا ڈائریکٹر نامزد کیا۔ انہوں نے اکیڈمک چیپٹر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیخ الاسلام کی سرگرمیوں، کتب کی فرنچ ٹرانسلیشن، ویڈیوزکی فرنچ کیپشن کے علاوہ کالج اور یونیورسٹی کی رپورٹس ڈائریکٹ مرکز کو ارسال کرنے کے مجاز ہوں گے۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top