انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے سیمینار

مورخہ: 01 جون 2013ء

یکم جون 2013ء کو انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس کا موضوع انسانی زندگی میں مذہب کی ضرورت اور اہمیت تھا۔ اس سیمینار میں مسلم اور مسیحی مذہبی سکالرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

سیمینار کا آغاز سورۃ مریم کی تلاوت اور ترجمہ سے کیا گیا، بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بین المذاہب رواداری کے موضوع پر ویمبلے ارینا لندن میں ہونے والا امن برائے انسانیت کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد سے منہاج القرآن علما کونسل کے عہدیداران اور سینئر منہاجینز اس سیمینار میں شریک ہوئے۔ مقررین میں علامہ پروفیسر محمد صادق قریشی وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور مرکزی ناظم علما کونسل سید فرحت حسین شاہ، جبکہ مسیحی سکالرز میں ڈاکٹر کرسٹی ڈائریکٹر کریسچن سڈی سنٹر اور بشپ راون بشپ آف راولپنڈی تھے۔

میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور مس جینفر جگجیون کوآرڈینیٹر سی ایس سی راولپنڈی اور مسٹر کرسٹوفر شرف ڈپٹی کوآرڈینیٹر سی ایس سی نے سر انجام دیئے۔ اس سیمینار میں مسیح اور مسلم کے مابین مذہبی، سماجیم، ثقافتی سطح پر مشترکہ اقدار کو اجاگر کیا گیا اور معاشرے میں مسلم مسیحی مقالہ کے فروغ پر زور دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top