منہاج القرآن لوگرونیو (سپین) کا 11 رکنی وفد میاں عبدالمنان کی قیادت میں پیغام امن کانفرنس (بارسلونا) میں شرکت کرے گا

مورخہ: 23 جون 2013ء

بارسلونا(نوید احمد اندلسی ) سپین کے شمال میں واقع شہر لوگرونیو سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ممبران و عہدیداران کا 11رکنی وفد میاں عبدالمنان (صدر منہاج القرآن لوگرونیو) کی قیادت میں 26 جون کو بارسلونا میں منعقد ہونے والی پیغام امن کانفرنس میں شرکت کرے گا اور صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کرے گا۔ یاد رہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے بڑے صاحبزادے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورۂ سپین کے دوران 26 جون 2013ء کی شام 6:30 بجے بارسلونا میں پیغام امن کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ بارسلونا سنٹر میں Av Paralپر واقع Hotel Apoloکے ہال میں منعقد ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top