فرانس: منہاج یوتھ لیگ فرانس کے اکیڈمک چیپٹر کا آغاز، عمیر اشفاق ڈائریکٹر مقرر

مورخہ: 17 جون 2013ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 17 جون 2013 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے صدر ظہیر عباس گجر کی مشاورت سے اکیڈمک چیپٹر کے آغاز کا اعلان کیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے سابقہ صدر عمیر اشفاق کو اکیڈمک چیپٹر کا ڈائریکٹر نامزدکیا۔

اکیڈمک چیپٹر کے پلیئٹ فارم سے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کی فرنچ ٹرانسلیشن، ویڈیوز کی فرنچ کیپشن، کالج اور یونیورسٹیوں کی سرگرمیوں میں بھر پور نمائندگی اور ان کی رپورٹس براہ راست مرکز کو ارسال کریں گے۔منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، ناظم قاضی محمد ہارون اور دیگر ذمہ داران نے عمیر اشفاق کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top