سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ایک روزہ تنظیمی و دعوتی دورہ پر آج بارسلونا (سپین) پہنچیں گے
بارسلونا(نوید اندلسی) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 1روزہ تنظیمی و دعوتی دورہ پر آج (26 جون 2013ء بروز بدھ) بارسلونا پہنچیں گے۔ بدھ کی شام وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وابستگان، ممبران اور عہدیداران سے ملاقات اور میٹنگز کے علاوہ Apolo Hotel میں پیغام امن کانفرنس کے عنوان سے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دورہ میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن کے یورپی قائدین بھی موجود ہونگے جن میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکریٹری جنرل بلال اپل، جوائنٹ سیکرٹری چن نصیب اور ناظم ویلفیئر حافظ محمد اقبال اعظم (الازہری) شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بڑے صاحبزادے ہیں، انہوں نے 2012ء میں مصر سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ قانون کے شعبہ میں دستور مدینہ اور جدید دستوری اصول (ایک تقابلی و تجزیاتی مطالعہ ) کے موضوع پر ڈاکٹریٹ (PhD) کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اس سے قبل بھی متعدد دفعہ سپین کا دورہ کر چکے ہیں۔
تبصرہ