سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نے رمضان المبارک 2013ء کا کیلنڈر (اوقات سحر و افطار) جاری کر دیا

مورخہ: 26 جون 2013ء

بارسلونا( نوید اندلسی ) منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین (بارسلونا) نے رمضان المبارک 2013ء کے اوقاتِ کار کا چارٹ (کیلنڈر) جاری کر دیا ہے جو کہ 26 جون 2013 ء سے منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا Barcelona، منہاج اسلامک سنٹر بادالونا Badalona، منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت Hospitalet اور منہاج لائبریری بارسلونا میں دستیاب ہوگا۔ حسب سابق اس چارٹ میں سحری و افطاری کے اوقات کے ساتھ ساتھ نماز پنجگانہ کے اوقات بھی شامل کیےگئے ہیں۔عوام کی سہولت کے لیے یہ کیلنڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی آفیشل ویب سائٹ www.minhaj.es پر بھی اپلوڈ کیا گیا ہے جہاں سے اسے PDF یا JPG فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ اور پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد کے پیش نظرمنہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے اس کی 5000کاپیاں کروائی گئی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top