فرانس: صدر سپریم کونسل کا دورہ گارج لے گونس فرانس

مورخہ: 18 جون 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18جون 2013 کو گارج لے گونس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، ملک شبیر اعوان(صدر)، قاضی محمد ہارون(ناظم)، چودھری ظفر اقبال(صدر مجلس شوریٰ) اور چودھری محمد اشرف ان کے ہمراہ تھے۔

منہاج القرآن اسلامک سنٹر گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ رازق حسین چودھری اور مقامی انتظامیہ نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ قاری نورالامین کی تلاوت اور زاہد حسین چشتی کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو گارج لے گونس سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ علامہ رازق حسین چودھری نے سپاس نامہ پیش کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آپس میں اتحاد واتفاق سے کام کرنے پر زور دیا۔

رپورٹ: اے کے راؤ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top