شب برات توبہ کی قبولیت کی رات ہے۔ پاکستانی قوم کو انفرادی اور اجتماعی توبہ کرنا ہو گی: علامہ لطیف مدنی

مورخہ: 24 جون 2013ء

مادیت پرستی نے ہمارے ایمان کو متزلزل کر دیا۔
قوم کو یکجہتی،علم،امن اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔
پاکستانی قوم کو انفرادی اور اجتماعی توبہ کرنا ہو گی: علامہ لطیف مدنی

لاہور: شب برات توبہ کی قبولیت کی رات ہے۔ پاکستانی قوم کو انفرادی اور اجتماعی توبہ کرنا ہو گی کیونکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے دوری نے ہمیں برباد کر دیا ہے، اللہ کی بندگی میں ہی کامیابی کا راز مضمر ہے۔

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ دنیا و آخرت کی کامیابی کی بنیاد نیک اعمال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم دعوت علامہ محمد لطیف مدنی نے جامع مسجد بابری تاج پورہ سکیم لاہور میں شب برات کے موقع پر عظیم الشان روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر علاقہ بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں ملک شوکت، حاجی اشرف، مولانا ممتاز صدیقی، علامہ امجد مجاہد، شیخ اکبر اور محمد حسن مدنی بھی موجود تھے۔ علامہ محمد لطیف مدنی نے کہا کہ مسلمان انفرادی طور پر بے سکون اور اجتماعی سطح پر اضطراب کا شکار ہیں۔ مادیت پرستی نے ہمارے ایمان کو متزلزل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مبارک رات کو اپنے گناہوں کی مغفرت مانگنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ پر کامل بھروسہ ہمیں بہت سی پریشانیوں سے محفوظ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت تمام اچھائیوں کی بنیاد ہے۔ قوم کو یکجہتی،علم،امن اور مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top