ناروے: معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

مورخہ: 01 جون 2013ء

یکم جون 2013 بروز ہفتہ منہاج القرآن اوسلو میں ایک عظیم الشّان محفل نعت منعقد ہوئی۔ پہلے حصّہ کی ابتدا تلاوت کلام الٰہی سے اویس ثاقب نے کی اسکے بعد اٹلی سے تشریف لائے ہوئے محمد منشاد نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کی صورت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس کے بعد حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے دوسرے حصّہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔ جس کی سعادت ڈنمارک سے تشریف لائے ہوئے قاری ندیم اختر نے حاصل کی۔ اسکے بعد اوسلو کے مشہور، معروف ثناخوان عبد المنان نے نعت پیش کی۔اس کے بعد ڈنمارک سے قاری محمد ظہیر نےآقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس کے بعد اٹلی سےآئے ہوئے چوھدری محمد اعجاز نے بھی بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت پیش کی۔ اسکے بعد علامہ حسن میر قادری امیر منہاج یورپین کونسل نے درود اور معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اسکے بعد اٹلی سےآئے ہوئے محمد اقبال وڑائچ سینر نائب صدر منھاج یورپین کونسل نے بھی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں نعت پیش کی۔

علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن اوسلو نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا، اس کے بعد سنڑ الّرحمہ سے آئے ہوئے ایک مشہور معروف نعت گروپ محمد علی اور انکے ساتھیوں نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عربی زبان میں نعت پیش کی۔ محمد اعجاز احمد وڑائچ نےاور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کی۔ اس میں انھوں نے پروگر ام میں تشریف لانے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو ڈنمارک، سویڈن،اٹلی، فرانس اور فن لینڈ سے تشریف لائے تھے اور اسکے بعد تمام علمائے کرام اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اسکے بعد انتظامیہ اور تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص تعمیراتی کمیٹی کا جنہوں نے نے اس سنٹر کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پروگرام کا سب سے اہم حصہ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس سنٹر کے افتتاح کے حوالے سے خصوصی گفتکو فرمائی اور اس سنٹر کوآباد کرنے کے لیے خصوصی ہدایات فرمائیں۔آخر میں خصوصی دعا فرمائی۔ بعد ازاں انتظامیہ اور فورمز کی طرف سے حافظ محمد اسلم حق اور شیخ افتخار نے اس سنٹر کی بہترین تزئین آرائش پر دن رات قربانی دینے پر اعجاز احمد وڑائچ کو محبّت بھرے گلدستے پیش کیے۔ آخر میں فرانس سے تشریف لائے ہوے علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے اختتامی دعا فرمائی۔

پروگرام میں کمپیرنگ کے فرائض علامہ حافظ صداقت علی قادری، علامہ فیض رسول اور علامہ حافظ محمد ادریس نے کی۔ پروگرام کے اندر منہاج یورپین کونسل کے اہم عہدیدران محمد اقبال وڑائچ، محمد بلال اوپل اور سیّد محمود شاہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشل ڈنمارک نے شرکت کی۔ پروگرام میں کثیر علمائے کرام نے شرکت کی، آخر میں تمام حاضریں کے لیے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

رپورٹ: محمد اقبال فانی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top