لودھراں: پانچویں سالانہ دروس عرفان القرآن میں ڈی سی او لودھراں کو شرکت کی دعوت

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے وفد نے ڈی سی او لودھراں خالد سلیم سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈی سی او کو تحریک منہاج القرآن کے پانچویں سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میں شرکت کی دعوت دی جسے ڈی سی او نے بخوشی قبول کیا۔ ملاقات میں ڈی سی او نے تحریک منہاج القرآن کے پرامن کردار کو خوب سراہا اور امن کے پرچار کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو داد تحسین پیش کیا۔

وفد میں سابق نائب تحصیل ناظم شیخ افتخارالدین تاری، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحق، صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد، نائب سرپرست چودھری عبدالغفار سنبل، ناظم تحریک رانا محمد ظاہر، صدر علماء کونسل علامہ نصیر احمد بابر اور ناظم دعوت ملک عابد جوئیہ شامل تھے نے ضلعی انتظامیہ کے مثالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ افتخارالدین تاری نے اہل لودہراں کی جانب سے تحریک منہاج القرآن کے دروس عرفان القرآن کواسلام کی تعلیمات کے فروغ کا حقیقی ذریعہ قرار دیا اور ذاتی طور پر بھی ڈی سی او کو ان دروس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر وفد کے شرکاء نے شیخ الاسلام کا تحریر کردہ ترجمہ عرفان القرآن کا نسخہ ڈی سی او کو پیش کیا۔

یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سالانہ پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میونسپل اسٹیڈیم لودہراں شہر میں 16 تا 20 جولائی بعد نماز فجر منعقد ہونگے جن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگردان رشید مختلف موضوعات پر قرآن و سنت کی روشنی میں خطاب کریں گے، ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top