آج مسلمانوں کی پسماندگی اور زوال کی وجہ اپنی اسلامی اقدار و روایات سے روگردانی ہے۔ راضیہ نوید

ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں بطور سفیر امن پہچانے جاتے ہیں
اتحاد امت اور انسانیت کی فلاح کے لئے ان کی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے
ایرانی کونسلیٹ میں خانم صدیقہ حجازی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے کہا کہ آج مسلمان عورت خود کو اسلامی اقدار و روایات کی امین بنائے تبھی یہ معاشرہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے میں تبدیل ہو سکے گا۔ ایک وقت تھا کہ یکساں نظام تعلیم سے بوعلی سینا، جابر بن حیان، ابن الہیثم جیسے عظیم سائنسدان اور امام غزالی، امام رازی، امام ابن عربی، امام اعظم اور مولائے روم جیسے عظیم سکالر جنم لیتے تھے، مگرگزشتہ چند صدیوں سے دین و دنیا کی ہوس وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی اور مذہب کو معاشی، سائنسی اور معاشرتی زندگی سے نکال کر فقط ایک رسم بنا دیا گیا۔ خاص طور پر دینی و دنیاوی علوم دو الگ چینلز بنا دیے گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نہ صرف دین و دنیا کی اس بڑھتی ہوئی دوئی کے خلاف مؤثر آوازاٹھائی بلکہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک قائم کر کے دین و دنیا کی یکجائی کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ ان کی اپنی شخصیت بھی دینی و دنیاوی علوم کا حسین امتزاج نظر آتی ہے۔

وہ گزشتہ روز ایرانی کونصلیٹ میں خانم صدیقہ حجازی چیئرپرسن (ویمن افیئرز اینڈ کلچرارتباتات اسلامی) سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ نصرت امین بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ماؤں نے اپنے بچوں کی تربیت خود کرنے کی بجائے انہیں الیکٹرانک میڈیا کے سپرد کر دیا ہے جو عمومی طور پر اسلام دشمن ہاتھوں میں ہے اور جو اسلامی اقدار کا جنازہ نکال رہا ہے۔ فحش اور غیر اسلامی چینلز اپنے پروگراموں کے ذریعے نئی مسلمان نسل کو اسلامی روایات اور اقدار سے بہکا کر غیر اسلامی اقدار و روایات کا رسیا بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے نئی نسل اسلام سے عملاً دور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلمان خاتون کے لیے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا رول ماڈل ہیں مگر موجودہ دور میں اسلامی کلچر سے بے بہرہ مسلم خاتون فحاشی اور عریانی کا شکار ہو چکی ہے اور غیر اسلامی کلچر کو اپنانے کی وجہ سے آج مسلم اور غیر مسلم عورت میں تمیز کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

راضیہ نوید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں امن کے قیام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں بطور سفیر امن پہچانے جاتے ہیں۔ اتحاد امت کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بے پایاں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتویٰ جاری کر کے بہت بڑا کام کیا ہے جس کو پوری دنیامیں سراہاگیاہے۔ اتحاد امت اور انسانیت کی فلاح کے لئے ان کی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔

راضیہ نوید نے اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے اسلام اور عالم انسانیت کے لئے کی جانے والی خدمات سے ان کو آگاہ کیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top