کارکنان ایک کروڑ ممبر بنانے کے لیے دن رات محنت کریں، حقیقی تبدیلی کا دروازہ اسی سے کھلے گا۔ سید ہدایت رسول قادری

فیصل آباد ( ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ کارکنان ایک کروڑ ممبر بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دروازہ اسی عمل سے کھلے گا۔ فرسودہ، استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے تحت بننے والی اسمبلیوں میں غالب اکثریت ان ہی سیاسی خاندانوں کی ہے جو پچھلی پانچ دہائیوں سے ملک کے اقتدار پر قابض ہیں۔ جب چیف جسٹس بھی اس بات کو تسلیم کر رہے ہوں کہ منشیات کے سمگلر اسمبلیوں میں پہنچ گئے اور کسی نے نہیں روکا تو ملک کا خدا ہی حافظ ہے۔ تبدیلی کیلئے اس موجودہ کرپٹ نظام سے بغاوت کرنا ہو گی۔ دھن، دھونس، دھاندلی کے ستونوں پر کھڑے نظام کے تحت الیکشن کی رسم کو ہرگز ہرگز جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ حقیقی اپوزیشن کا کہیں وجود دکھائی نہیں دیتا۔ اس نظام انتخاب کی برکات ہیں کہ ہر جماعت مقتدر ہے۔ ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے اقتدار میں اپنا حصہ پا کر پرسکون ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کی ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری رانا طاہر سلیم، انجینئر محمد رفیق نجم، رانا نثار شہزاد، میاں عبدالقادر، عزیز الحسن اعوان، بدر رمیض، رانا تجمل حسین، فاطمہ سجاد، فرحت دلبر قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top