منہاج القرآن ویمن لیگ 13 جولائی کو مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرے گی۔ نصرت امین

منہاج ویلفئیرفائونڈیشن ہر موقع پر اپنے غریب بہن بھائیوںکویاد رکھتی ہے

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی ناظمہ نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفئیرفاؤنڈیشن ہر موقع پر پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتی ہے۔ سیلاب ہو یا زلزلہ، رمضان المبارک ہو یا عید کا موقع منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہر موقع پر مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کو اپنی بساط کے مطابق امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کا مبارک مہینہ ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد رہنے والے بہن بھائیوں کاخیال رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اس سلسلے میں 13 جولائی کو G/9-2 کمیونٹی سنٹر کراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں 100 مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top