تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی دعوتی مہم

تحریک منہاج القرآن کے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی دعوتی مہم کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بازار میں تاجران اور عوام الناس کو دعوتی کارڈ اور بروشرز تقسیم کیے۔ کارکنان کو اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیوں میں تقسیم کر کے بازار کے اطراف و اکناف میں پھیلا دیا گیا اور شہر کے عمائدین، معززین تاجران، وکلاء، اساتذہ اور انتظامیہ تک دروس عرفان القرآن کی دعوت کو پہنچایا گیا۔

ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم میں ملک اسلم حماد، چودھری عبدالغفار، رانا محمد ظاہر، ملک عابد جوئیہ، فوجی ظہور، ملک احمد یار چنڑ، ملک کامران تاج، ملک فاروق، سید مدثر بخاری، طارق ظہور، مرزا اسلم، احمد محمود بھٹی، ملک عمر فاروق، خواجہ احمد قادری، حاجی عزیز بھٹی کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوان پیش پیش تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے پانچ روزہ درس عرفان القرآن میونسپل اسٹیڈیم میں 16 تا 20 جولائی منعقد ہونگے جس میں شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہر القادری کے شاگردان رشید خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top