روزنامہ نوائے وقت: قرآن پاک کے سپینش ترجمہ کی تقریب رونمائی قرطبہ میں ہو گی

لاہور (خالد بہزاد ہاشمی) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل قاری سید صداقت علی نے قرآن پاک کی مکمل قرات وڈیو آڈیو کی شکل میں سپینش ترجمہ کیساتھ قریباً مکمل کر لی ہے جو تاریخ میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے گی۔ قرآن پاک کے سپینش ترجمے کی افتتاحی تقریب رمضان المبارک کے فوری بعد قرطبہ میں ہو گی۔

قاری سید صداقت علی نے نوائے وقت کو بتایا کہ انگریزی اور سپینش زبانوں میں قرآن پاک کا آڈیو، وڈیو ترجمہ آخری مراحل میں ہے۔ سپینش زبان میں انتیس پاروں کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے جس میں سپینش ترجمہ نوئے کاریس کی آواز میں ہے جبکہ انگریزی ترجمہ عبداللہ یوسف علی اور آواز آغا صادق (امریکہ) کی ہے۔ تقریب رونما میں پاکستانی سفیر اور ڈاکٹر محمد یوسف امریکہ سے خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

قاری سید صداقت علی نے بتایا کہ قبل ازیں نارویجن زبان میں بھی قرآن پاک کا آڈیو وڈیو ترجمہ منظر عام پر آچکا ہے جبکہ وہ اعلیٰ حضرت مولانا احمد رضا خان بریلوی، مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی، مولانا فتح محمد جالندھری، پیر سید کرم شاہ الازہری اور ڈاکٹر طاہر القادری کے تراجم پر بھی کام کر چکے ہیں۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-07-10/page-2/detail-16

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top