منہاج القرآن ویمن لیگ 13 جولائی کو مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرے گی۔ راضیہ نوید

منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے 13 جولائی کو G/9-2 کمیونٹی سنٹر کراچی کمپنی اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں روزمرہ گھریلو کھانے کی اشیاء پر مشتمل رمضان پیکج مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب ہو یا زلزلہ، رمضان المبار ک ہو یا عید کا موقع منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ہر موقع پر مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top