رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، یہ صبر، ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔ سید بشیر حسین شاہ

اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے اسکی رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹنے کیلئے یہ بہترین مہینہ ہے

تحریک منہاج القرآن این اے 49 کے صدر سید بشیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں رب کائنات کی رحمت پورے جوش میں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے اسکی رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہوتا ہے۔ جسے کوئی بھی مسلمان ضائع کرنا اور کھونا نہیں چاہتا۔ رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے سیدنا ابوبکر صدیق اکبر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں لوگوں کو اسکی رحمتوں اور برکتوں سے آگاہ کرنے کیلئے خطبات ارشاد فرمایا کرتے تھے تاکہ وہ اس ماہ مبارک کے خزانوں سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ کہو میں ’’ماہ رمضان کی تیاریاں اور اسکے تقاضے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہر عظیم اور شہر مبارک قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہ صبر، ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔

بشیر شاہ نے کہا کہ تقویٰ قلب و روح اور عمل و کردار کی اس قوت کا نام ہے جس سے غلط اور بُرے کاموں سے بچ کر استقامت کے ساتھ اچھے اور نفع بخش کام کئے جائیں۔ رمضان المبارک کی آ مد سے قبل ہی اس سے متعلقہ کتب کے مطالعہ کا آغاز کر دینا چاہیے اس مقصد کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی مشہور کتب فلسفہ صوم اور روزہ اور اعتکاف سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top