آڈھا: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام غریب افراد میں راشن کی تقسیم

تحریک منہاج القرآن آڈھا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام غریب اور نادار افراد میں راشن تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے علاوہ اللہ رکھا قادری نائب صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ زاہد چوہان، ڈاکٹر وارث آف بھیڑہ، ملک غلام مرتضی آف بھیڑہ، محمد راشد آف بھیڑہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہی پاکستانی قوم کو مصیبتوں سے نکال سکتے ہیں۔ ان کی اسلام اور انسانیت کے لیے دنیا بھر میں کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

تقریب کے اختتام پر طاہر بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top