ڈسکہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان فری پیکج کی تقسیم

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مستحق لوگوں میں رمضان فری پیکج تقسیم کیا گیا جس میں چاول، چینی، آٹا، گھی، دالیں، روح افزاء اور کھانے پینے کی اشیاء دی گئیں۔ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ ہر سال سینکڑوں گھروں میں راشن تقسیم کرتا ہے جس میں عبد الرحمن بھٹی آف ناروے بھی بھر پور تعاون کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلم بسراء صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت تحریک اور قائد تحریک شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا مشن ہے۔ تقریب میں محمد ندیم سلہری ناظم، اللہ رکھا قادری نائب صدر، صفدر علی بٹ، زاہد چوہان، گوہر ایوب اور راشد رفیق نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ:ہمایوں قادری

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top