کوئٹہ مسجد روڈ پر فائرنگ کی شدیدترین الفاظ میں مذمت

اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے قا ئد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کوئٹہ مسجد روڈ پر ہونیوالی فائرنگ کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی روایت کا معاشرے سے اٹھنا ایک المیہ سے کم نہیں، ملکی سلامتی کا تقاضا ہے کہ قتل و غارت ری میں ملوث عناصر کا کھوج لگایا جائے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالی افرد کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top