لودہراں: سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست

اللہ رب العزت نے کو مخدوم کائنات بنایا کائنات کا ذرہ ذرہ خدمت انسان پر معمور ہے رب نے پوری کائنات کو انسان کے لئے اور انسان کو اپنے لئے بنایا۔ انسان کی عظمت و پستی کا دارو مدار بندگی خدا میں ہے ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد رشید علامہ محمد افضال احمد قادری نے تحریک منہاج القرآن سالانہ 5 روزہ دروس عرفان کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انسانی عظمت کے راز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خدا نے انسان کو حسین بنایا ہے۔ فرشتوں کے سامنے انسان کی عظمت کا اعلان کیا۔ حتیٰ کہ انسان کو فرشتوں پر علمی فضیلت دے کر حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا معلم بنا دیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کے دلائل دیتے ہوئے بندگی خدا کی وضاحت کی اور کہا کہ جب بندہ رب کے کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے تو خدا بندے کے کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں فلسفہ بندگی کو سمجھاتے ہوئے بیان کیا کہ محض نماز روزہ حج زکوٰۃ وغیرہ ہی عبادات نہیں بلکہ خدمت انسانی ہی حقیقی بندگی ہے، خدا کے ہاں ایسی عبادت قبول نہیں جس میں خدا کی مخلوق کا درد نہ ہو۔ اللہ کے تمام انبیاء کی سیرت مخلوق خدا سے حسن سلوک سے عبارت ہے۔

یاد رہے تحریک منہاج القرآن کے 5 روزہ دروس عرفان القرآن 16 جولائی سے میونسپل اسٹیڈیم میں جاری ہیں جن میں ہزاروں مردو خواتین نماز فجر کے فوراً بعد جمع ہوکر روحانی درس عرفان القرآن میں شرکت کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے سیکڑوں کارکن ان دروس کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں پہلے درس عرفان القرآن کی صدارت کے فرائض سرپرست تحریک منہاج القرآن لودہراں پیر سید فضل حسین شاہ صاحب نے سر انجام دئیے ، تلاوت قاری فیصل لطیف جبکہ نذرانہ درود و سلام ملک اسلم حماد قاری قیوم غوری ، نعمان مصطفوی، کاشف بشیر قادری، رومان رشید اور منہاج نعت کونسل نے پیش کرکے ماحول کو روحانی بنادیا۔ درس عرفان القرآن کی نقابت کے فرائض راقم الحروف رانا محمد ظاہر القادری نے سرانجام دئیے۔

درس عرفان القرآن میں خصوصی طور پر راؤ اسحاق خان ، الحاج قدیر احمد شجرا، حافظ شیر محمد آرائیں ، پیر سید شفیق شاہ بخاری ، پیر سید لال شاہ، حاجی ملک غلام نازک آرائیں، ملک سلطان آرائیں ، حاجی اشرف سعیدی، حاجی ظہور احمد بھٹی، سلیم جمال غوری، چوہدری عبدالغفار سنبل، میاں محمد جاوید، علامہ حامد سعیدی ، قاری محمد اصغر، علامہ محمد نواز قادری، علامہ طالب حسین قمری، الحاج ملک شیر محمد گھلو، ملک فیض بخش آرائیں ، ملک خادم حسین آرائیں، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ اکرم کانجو، قاضی نذیر احمد ملک یوسف چنڑ، تقی شمیم، حاجی قاسم ہوٹل والا، مہر محمد رمضان ، ظفر آفتاب بھٹی ، مہر فدا حسین ، ماسٹر جان محمد، حاجی مرزا غلام فرید کے علاوہ بہت بڑی خواتین و حضرات کی تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے دوسری نشست سے صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی غزوہ بدر اور معرکہ حق و باطل کے موضوع پر خطاب کریں گے

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top