لیہ : دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام 5 روزہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں تیسری نشست کا انعقاد کیاگیا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نماز فجر کے بعد لیہ میں سینکڑوں خواتین و حضرات نے درس عرفان القرآن کے پروگرام میں شرکت کی۔ خواتین کے لیے باپردہ انتظام کیا گیا تھا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ بعد ازاں علامہ محمد ادریس قادری نے ’’انسانی عظمت‘‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا، لیکن آج انسان دنیاوی امور میں اس قدر مشغول ہو گیا کہ وہ اپنی عظمت کی حقیقت کو فراموش کر بیٹھا ہے۔ یہ انسان کی عظمت اور امت محمدی کا شرف ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جمیع مخلوقات کو انسان کے تابع بنا دیاہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق العباد کی ادائیگی میں ہی حسن معاشرہ قائم ہے، لیکن آج ہم معاشرے میں حقوق العباد کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ قیامت کے دن بھی حقوق العباد کی پوچھ گچھ ہوگی۔اس لیے ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں تحریک منہاج القرآن معاشرے کے بگاڑ کو سدھارنے کے لیے ہر پلیٹ فارم پر کام کر رہی ہے۔ جبکہ اس سارے نظام کی تبدیلی ہی اصلاح معاشرہ پیدا کر سکتی ہے۔ فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کا ساتھ دینا ہوگا۔

درس عرفان القرآن کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں منہاج القرآن لیہ اور ذیلی باڈیز کے تمام عہدیداران و کارکنان نے نہایت خلوص اور عمدگی سے کام کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top