اسلام آباد: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز کی ایرانی قونصلیٹ کی جشن نزول قرآن تقریب میں شرکت

خانہ فرہنگ ایران اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام جشن نزول قرآن کی 5 روزہ تقریبات 18 جولائی 2013ء کو شروع ہوئیں۔ جس کے افتتاحی سیشن میں منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا نے خصوصی شرکت کی۔ پاکستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر علی رضا حقیقیان، ایرانی قونصلیٹ جنرل طارق حقی، ایرانی ثقافتی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر حیدر ضابط مشہد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب مہمان خصوصی تھے۔

راولپنڈی آرٹ گیلری میں منعقد تقریب میں قرآنی آیات کی نادر و نایاب خطاطی، قرآن کے نادر نسخہ جات اور مختلف زبانوں میں قرآن کے تراجم کی نمائش شامل تھی۔ جس میں منہاج القرآن اسلام آباد نے عرفان القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا۔ یہاں سہیل احمد رضا نے ایرانی قونصلیٹ جنرل اور ایرانی سفیر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشہور زمانہ تصنیف ’’دہشت گردی کے خلاف فتویٰ‘‘ بطور تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصلیٹ جنرل، ایرانی سفیر سمیت وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے منہاج القرآن کے اسٹال کا دورہ کیا۔ جہاں عرفان القرآن کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف میں دلچسپی ظاہر کی۔ معزز مہمانوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top