چکوال میں درس عرفان القرآن کا آغاز

تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام 5 روزوہ دروس عرفان القرآن کا آغاز گیارہ رمضان المبارک کو ہو گیا۔ نماز فجر کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد رضا قادری نے کی۔ اس کے بعد قاری احمد رضا خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔ پہلے روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد افضال احمد قادری نے "اختیارت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم " پر انتہائی مدلل خطاب کیا۔

درس کے پہلے روز مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top