سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب رواداری، محبت اور اخوت سے معمور ہے۔ سید ہدایت رسول شاہ
تحریک منہا ج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام منہاج اسلامک اکیڈمی غلام محمد آباد میں 102 ویں درس عرفان القرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ امن اور انصاف کے بانی تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بین المذاہب روداری، محبت اور اخوت و بھائی چارے سے معمور ہے۔ پیغام امن و محبت کے عالمی داعی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت آج کے دور میں فہم دین کا معتبر ترین حوالہ ہے۔
اس موقع پر ضلعی نائب امیر اللہ رکھا نعیم القادری، ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم، عظمت حسنین شاہ، ملک عامر اقبال، عاصم نعیم، محمد طارق نعیم، محمد ادریس، صوفی لیاقت علی گجر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم امن محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں۔ اگر ہم حقیقی معنوں میں امن، محبت، روادری اور انصاف کے ساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔
سید ہدایت رسول قادری نے کہا کہ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے۔ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے۔
تبصرہ