منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تسبیحہ شفیق نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزار پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔ ایسے عناصر کا وجود اللہ کی زمین پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کے خلاف پوری امت مسلمہ کو انفرادی اور اجتماعی طور پر پر امن رہتے ہوئے جواب دینا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف قانونی، اخلاقی اور مذہبی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مظاہرے سے رانی ارشد اور دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top