تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف کل (30 جولائی) جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد ہو گا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں ہزاروں مرد و خواتین شہر اعتکاف کے مکین بنیں گے
روزانہ بعد از نماز تراویح شیخ الاسلام درس قرآن و تصوف دیں گے

تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف کل (منگل) جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں ہزاروں مرد و خواتین عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے (شہر) اعتکاف کے مکین بن جائیں گے۔ بیرون ملک سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں معتکفین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ 100 سے زائد انتظامی کمیٹیوں کا اختتامی اجلاس کل (اتوار) سربراہ شیخ زاہد فیاض کی صدارت میں شہر اعتکاف ٹاؤن شپ میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری اعتکاف 2013ء محمد جواد حامد نے اجلاس کے شرکاء کو انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے پانی و بجلی کی فراہمی، گرمی اورحبس سے بچاؤ کیلئے بڑی سائز کے پنکھوں اور سحری و افطاری کی بر وقت فراہمی کے حوالے سے ھاؤس کو خصوصاً تفصیلات سے آگاہ کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر امجد شاہ نے معتکفین کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور ایمبولینسز کی ہمہ وقت شہر اعتکاف کے باہر موجودگی بارے بتایا۔

سربراہ شہر اعتکاف شیخ زاہد فیاض نے انفرادی اور اجتماعی معمولات کے حوالے سے متعلقہ کمیٹیوں کو ہدایات دیں اور سیکیورٹی کے انتظامات اور شہر اعتکاف کو مختلف بلاکس میں تقسیم کرنے کے حوالے سے ضروری گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری روزانہ بعد از نماز تراویح معتکفین کو درس قرآن و تصوف دیں گے اور سحری کے وقت تک انکا خطاب ہوا کرے گا۔ فجر کی نماز کے بعد معتکفین کو آرام کا موقع دیا جائے گا اس کے بعد انفرادی اور اجتماعی معمولات کا سلسلہ نماز ظہر تک جاری رہے گا۔ ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی اجتماعی اعتکاف بیٹھیں گی ان کیلئے الگ جگہ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔

شہر اعتکاف 2013ء کے سربراہ شیخ زاہد فیاض آج (پیر) ٹاؤن شپ میں میڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top