لاہور: 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست

تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے تیسری نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظم تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور اسلم پرویز قادری نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد رضوان سہروردی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد رضوان سہروردی نے پیش کی۔ پروگرام میں ایم پی اے 145 میاں محمد وحید گل نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ محمد غضنفر حسنین قادری نے ''اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم''  پرخطاب  کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  کی تین اقسام ہیں۔ تشریحی اختیارات، تشریعی اختیارات اور حاضر وجود کے اختیارات۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بھرپور طریقے سے ان اختیارات کی وضاحت کی اور عقیدے کے اس اہم مسئلے کی گھتیوں کو سلجھایا۔

پروگرام کے اختتام پر علامہ محمدغضنفر حسنین قادری نے اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی و عافیت کے لیے دعا پیش کی، بعد ازاں 10 حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے کہ پروگرام میں محمد راجہ مزمل حسین ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ کو ان کی ایمانداری اور اپنی ڈیوٹی سے کمٹمنٹ کی بناء پرشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایوارڈ دیا گیا۔

 

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top