انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ ڈاکٹرحسن محی الدین القادری

مورخہ: 04 اگست 2013ء

برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جاناانقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے
تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ تاریخ انسانی گواہ ہے کہ انقلاب کبھی امیروں، جاگیرداروں اور وڈیروں کی ضرورت نہیں رہا۔ جس پیغمبر نے بھی نظام کی تبدیلی کی آواز اٹھائی اس وقت کے وڈیرے، جاگیردار اور متمول لوگوں نے مزاحمتی حربے استعمال کر کے شدت کی مخالفت کی۔ تحریک منہاج القرآن تبلیغی نہیں انقلابی تحریک ہے اس کے قیام کے ساتھ ہی انقلاب دشمن قوتوں نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش شروع کیں جو آج تک جاری ہیں۔ برائی کو روکنے کیلئے سینہ سپر ہو جاناانقلابی تحریکوں کا طرہ امتیاز ہوتا ہے۔ اسکے کارکن مثبت قدروں کے فروغ کیلئے تن من دھن کی بازی لگا دیتے ہیں۔ ایسے کارکنوں کا تعلق اپنے سربراہ کے ساتھ انتہائی جذباتی نوعیت کا ہوتا ہے جو انہیں بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رکھتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جدوجہد پیغمبرانہ سنت کی پیروی میں ہے، ظلم کے نظام کے خلاف یہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ وہ گذشتہ روز شہر اعتکاف میں ہزاروں معتکفین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ممتاز اکانومسٹ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اللہ کے اس حکم کو جانتے ہوئے کہ برائی کے خلاف شدت کے ساتھ آواز اٹھانا اور اسے مٹانے کی عملی جدوجہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے انکی طرف سے ظالموں سے ڈر کر گھر میں دبک جا نے پر اللہ کی طرف سے گرفت بڑی شدید ہو گی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کو جو درس دیا اسکے مطابق مسلمان کمزور ہر گز نہیں ہیں اور ظلم سے ٹکرانا ہی ایمان ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسین علیہ السلام کی دعوت پر یزیدنے بیعت نہیں کی تھی اس طرح ہر دور میں حسینی راہ پر چلنے والوں کے خلاف یزیدی سوچ مزاحم رہے گی۔ تحریک منہاج القرآن معاشرے میں ہر سطح پر ظلم کے خلاف سینہ سپر ہے اور وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کی دھرتی پر انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔ کارکن ایک کروڑ افراد کو ممبر بنانے کا ہدف جس دن حاصل کر لیں گے انقلاب کا سویرا طلوع ہو جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top