دسمبر میں تاریخ ساز جلسہ، جنوری میں لانگ مارچ کر کے اذان ہوچکی، ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جماعت ہونا ابھی باقی ہے، فاروق بٹ
پاکستان عوامی تحریک اسلام آبادکے صدر فاروق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے 1989 میں اپنے قیام کے وقت سے ہی تبدیلی کی بات کی، عوامی تحریک کی جدوجہد حقیقی تبدیلی کے لئے ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی جرات مند انقلابی قیادتیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جن کی قیادت میں انقلاب آئے گا ملک کی حالت بدلے گی، غریب عوام کا مقدر بدفل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں تاریخ ساز جلسہ اور جنوری میں لانگ مارچ کر کے اذان ہو چکی ہے، بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں جماعت ہوگی۔ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے انقلابی کارکن اپنے قائد کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے عید کے بعد ایک کروڑ ممبر بکے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک میں نظام کی تبدیلی کے لئے کال دیں گے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پوری قوم کی نظریں اب ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف ہیں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک و قوم کے بچے بچے کو حقیقی تبدیلی کادرس دیاہے، آئین کا شعور دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز پر عوامی تحریک کے کارکنان کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان عوامی تحریک سنار کی ٹھک ٹھک پر یقین نہیں رکھتی، وقت آنے پر ایک ہی ضرب لگا کر ظلم و استبداد د جبر کا خاتمہ کردیاجائے گا۔ وہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل پاکستان عوامی تحریک کا ہے۔ نظام کی تبدیلی کے لئے بیداری شعور کی ملک گیر تحریک کا آغاز ہوگا۔ اور ظلم، جبر اور استحصالی نظام کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
تبصرہ