گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد

مورخہ: 14 اگست 2013ء

گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام 14 اگست کو ضلعی آفس عید ملن پارٹی کی گئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا۔ تلاوت کی سعادت جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سٹی گوجرانوالہ قاری شفاقت علی مہر نے حاصل کی بعد ازاں صدر تحریک پی پی 92 خادم حسین انصاری نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں درود پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

اُس کے بعد شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا اور اُن کے بلندیءِ درجات کے لئے صدر منہاج القرآن علماء کونسل ضلع گوجرانوالہ پروفیسر عبدالرحمن جامی نے دعا کی۔

امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے تمام قائدین کو عید مبارک کہا اور ان کے جذبوں کو سراہا جن کی بدولت وہ اتنی بارش میں بھی تشریف لائے۔ انہوں نے کہا: یہ صرف ہمارے قائد کی تربیت کا اثر ہے کہ ہمارے جذبوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آ سکتی۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ اسی طرح ہم مصطفوی انقلاب کے لئے بھی اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہونگے۔ بعد میں تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ پارٹی میں امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ، سرفراز حسین نیازی، حکیم رفعت اشفاق، سید ابرار حسین شاہ، عابد جاوید علوی، حاجی محمد فاروق، پروفیسر عبدالرحمن جامی، پروفیسر علامہ محمد حمید القادری، ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، سید علی عابد مشہدی، محمد اعجاز القادری، محمد عبداللہ مغل، شیخ سیف اللہ، قاری شفاقت علی مہر، ملک محمد ارشد، راشد میر، سردار خالد حیات، محمد طارق چشتی، حافظ محمد بوٹا، طاہر المبشر، خادم حسین انصاری، محمد اعجاز مہراور تحریک منہاج القرآن کے دیگر تمام فورمز کے پی پی حلقہ جات کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔

رپورٹ:حکیم رفعت اشفاق چوھان


تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top