جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز میں شوال کا چاند دیکھنے سے متعلق اجلاس

مورخہ: 07 اگست 2013ء

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوشی شہر اباراکی کین میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مورخہ 07 اگست 2013 کو منعقد ہوا جس میں جاپان بھر سے دین اسلام کے لئے کام کرنے والی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

رویت ہلال کمیٹی جاپان کے اراکین نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے پر ملائیشیا اور انڈونیشیا میں شوال کا چاند نظر آنے پر جاپان بھر میں 08 اگست 2013 بروز جمعرات کو عیدالفطر اور یکم شوال قرار دیا۔ رویت ہلال کمیٹی جاپان کی طرف سے جاپانی، انگلش اور اردو زبان میں اعلانات کئے گئے۔ کمیٹی کے اراکین دریائے TONAGAWA کے کنارے بلند جگہ پر کھڑے رہے اور کافی دیر تک آسمان پر چاند کا نظارہ کرتے رہے۔

منہاج القرآن اباراکی کین کی انتظامیہ کی طرف سے اراکین رویت ہلال کمیٹی کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی قسم کی مٹھائیاں پیش کی گئیں تھیں۔ شوال کے چاند کا اعلان کے بعد مرکز میں معتکفین حافظ محمد یعقوب مغل، حاجی محمد صداقت، محمد شہبازاور محمد طٰہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

رپورٹ: محمد انعام الحق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top