پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کا ورکرز کنونشن 25 اگست کو ہوگا، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خطاب کریں گے۔

مورخہ: 22 اگست 2013ء

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن 25 اگست بروز اتوار کو کمیونٹی سنٹر آبپارہ میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز میڈیا سیل اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کنونشن کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس موقع پر انچارج میڈیا سیل مصطفی حسین خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، انصار ملک، قاری منہاس، راجہ اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ کنونشن کا مقصد پاکستان عوامی تحریک کی ممبر سازی اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے دیے گئے ایک کروڑ جاں نثار کے ٹارگٹ کے حصول کے لئے جدوجہد کا آغاز ہے۔

کنونشن کے موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پاکستان عوامی تحریک کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم بریفنگ دیں گے۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن اسلام آباد بھر کے عہدیداران و کارکنان شریک ہوں گے۔ بعدازاں ڈاکٹر حسن قادری دربارعالیہ گولڑہ شریف میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top