لودھراں: کثیر تعداد میں لوگ اعتکاف بیٹھنے کے لیے لاہور روانہ ہو گئے

لودہراں: تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کے شیدائی اعتکاف بیٹھنے منہاج القرآن مرکز لاہور روانہ ہوگئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری بھی اس سال بنفس نفیس اعتکاف گاہ میں موجود ہونگے۔ جہاں وہ ہر روز معتکفین کو مختلف موضوعات پر درس دیں گے۔

لودہراں سے بڑی تعداد میں مرد وخواتین ہر سال کی طرح مسنون اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ یاد رہے معتکفین کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے منہاج القرآن کی نسل نو میں پذیرائی واضح ہو جاتی ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری منظم مصطفوی انقلاب کے لیے امت مسلمہ کو تیار کر رہے ہیں۔ واضح رہے حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف منہاج القرآن کی اعتکاف گاہ لاہور میں عرصہ پچیس سال سے منعقد ہوتا چلا آرہا ہے۔

منہاج القرآن کے عہدیداران صدر ملک اسلم حماد، رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار سنبل، اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک عابد جوئیہ، ملک عمر فاروق اور دیگر دعاوں کے ساتھ معتکفین کے ہمراہ عازم سفر ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top