آرٹیکل 38 کے تحت ریاست ہرشہری کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی فراہمی کی ذمہ دار ہے: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

مورخہ: 28 اگست 2013ء

ہر ڈویژن کو صوبہ بنا دیا جائے، صرف گورنر ہو، وزیراعلیٰ اور کابینہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
آرٹیکل 38 کے تحت ریاست ہرشہری کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی فراہمی کی ذمہ دار ہے: ڈاکٹر محمد طاہر القادری

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ریاست، آئین اور قانون کے ساتھ وفاداری ہر فردکی ذمہ داری ہے اور اس کے نتیجے ریاست بھی آئین کے آرٹیکل 38کے تحت ہرشہری کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی فراہمی کی ذمہ دار ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 1 سے 40 تک عوام کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور ان میں سے آئین کے آرٹیکل 38 کے تحت ریاست ہر شہری کے بنیادی ضروریات دینے کی پابند ہے۔ اگر حکمران غریب عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوں تو ایسے حکمران پوری قوم کے مجرم ہیں ایسے عوامی نمائندوں کی جگہ پارلیمنٹ میں نہیں بلکہ جیل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹیریٹ میں پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری غضنفر کھوکھر، عوامی تحریک این اے 49 اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ اورغلام مصطفی نورانی سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 18 کروڑ عوام کو بنیادی حقوق نہیں مل رہے اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں جبکہ غریب عوام خود کشیاں کر رہے ہیں۔ غربت سے مارے ہوئے عوام بھوک سے مر رہے ہیں اور قوم کو تعلیم، صحت اور نہ ہی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، غریب ملک کے عیاش حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں، عوام کے حقوق کو لوٹا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ پوری قوم کو اپنے حقوق کو چھیننے کے لئے اٹھنا ہوگا اور حکمرانوں کے گریبان پکڑ کر ان کو اور اس ظالم نظام کو دریا برد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام سے کبھی تبدیلی نہیں آئے کیونکہ اس نظام کے تحت اختیارات محدود ہاتھوں میں ہیں۔ چار صوبوں کا سٹرکچر قوم کو حقوق دینے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس لئے ضروت ہے کہ ملک میں 35 صوبے بنائے جائیں ہر ڈویژن کو صوبہ بنادیا جائے صوبے کا سربراہ صرف گورنرہو۔

اس نظان کے تحت وزیراعلیٰ اور کابینہ کی ضرورت نہ ہوگی اور اس نظام کے نتیجے میں عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے حقوق کے لئے اٹھنا ہوگا اور جس دن عوام اپنے حقوق کے لئے اٹھیں گے اس دن ملک کا نظام بدل جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top