لاہور: تحریک منہاج القرآن یوسی 99 گلبرگ بی کے زیراہتمام ورکرز ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

تحریک منہاج القرآن گلبرگ ٹاؤن بی لاہور کے زیراہتمام یونین کونسل لیول پر ورکرز ٹریننگ کیمپس منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نئے ورکرز کی تیاری اور عوام تک رسائی حاصل کرنے کے تکنیکی تربیت مہیا کرنا ہے۔ یونین کونسل 99 مصطفی آباد میں سرفراز احمد کے گھر پر ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علامہ لطیف مدنی نے موجودہ دور میں خدمت دین کی اہم ذمہ داریوں کے حوالے سے خطاب کیا۔ صدر تحریک منہاج القرآن گلبرگ بی طیب خان رند نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام فقط عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ وہ کامل نظام ہے جسے خالق کائنات نے خود کل مخلوقات کی نجات کے لئے حضور علیہ السلام کی ذات مقدسہ پر نازل فرمایا۔ آج ہمیں رسمی دینی روشوں سے نکل کر اسلام کے عملی نفاذ کے لئے یکجا ہو کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ چلنا ہوگا تاکہ اسلام کو انسانی فلاح کے لئے عملی شکل میں نافذ کیا جا سکے۔

انہوں نے منہاج القرآن کے ورکرز کو اس دور کے تاریخ ساز ورکرز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وقت آنے والا ہے جب ان مجاہد صفت کارکنان کو تاریخ سلامی دے گی۔ انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے عوام تک آواز پہنچانا ہوگی۔ انشاء اللہ وہ اپنے حقوق کے لئے ضرور میدان میں نکلے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top