عوام دو وقت روٹی کو ترس رہے ہیں اوراشرافیہ کی عیاشیاں جاری ہیں۔ خان عبد القیوم خان

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویژن اور موجودہ سیاسی نظام متصادم ہیں

جس معاشرے میں پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے والدین اپنے لخت جگر فروخت کرنا شروع کر دیں تو اس قوم کی پستی اورمعاشی حالت کیا ہو گی۔ ایک طرف تودو وقت روٹی کو ترستے عوام ہیں اور دوسری طرف اشرافیہ کی عیاشیاں جاری ہیں۔ نام نہاد عوامی حکمران اور اپوزیشن مل کر اس غیر حقیقی جمہوریت کے کھیل میں عوام کی عزت نفس مجروح کر رہے ہیں تا کہ عوام روٹی، کپڑوں کے مسائل سے باہر نہ نکل سکیں اور جاگیر دار، سرمایہ داراور عوام دشمن نظام حکومت کے زیر سایہ حکومت کرتے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر خان عبد القیوم خان ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی آفس نارووال میں سنیئر وکلاء کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویثرن اور موجودہ سیاسی نظام متصادم ہیں۔ اقتدار اگر عوام کے حقیقی نمائیندوں کے حوالے کر دیا جائے تو غربت، مہنگائی، دہشت گردی جیسے عذابوں سے قوم چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top