جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کا تربیتی کنونشن

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ ویمن لیگ راضیہ نوید، نائب ناظمہ عائشہ شبیر اور ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ سلمی صابر نے حاصل کی، جبکہ حافظہ سمیعہ ظفر نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر ضلع جہلم کی تحصیل دینہ اور سرائے عالمگیر سے ویمن لیگ کی صدور و ناظمات اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر نے نظامتِ دعوت و تربیتِ کے بارے میں بریف کیا اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مقصد معاشرے میں ایسے افراد کو تیار کرنا ہے جوقدیم و جدید علوم اور اسلامی اخلاق و تہذیب کے حامل ہوں۔عورت کی تربیت اس لیئے بھی اہم ہے کہ عورت ماں کی حیثیّت سے معاشرے کی اولین درسگاہ ہے۔لہٰذا نظامتِ دعوت وتربیت عورتوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا اہتمام کرتی ہے۔

مرکزی ناظمہ راضیہ نوید نے ویمن لیگ کی اخلاقی و روحانی تربیت کے حوالے سے بریف کیا۔

کنونشن کے اختتام پر سیدہ نازیہ مظہر نے اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top