منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کا ماناوالہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 67 فیصل آباد کے تحت مانانوالہ میں مستحق افراد کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شوگر، بلڈ گروپ، ہیپاٹائیٹس بی سی کے مرض میں مبتلا 400 افراد کا ڈاکٹر ثاقب علی، ڈاکٹر بابر رشید کی زیرنگرانی چیک اپ کیا گیا۔

 کیمپ میں صوبائی صدر سہیل مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں نادار لوگوں کی کفالت اور مستحقین کی داد رسی اسلامی ریاست کا فرض ہے تاہم افراد اُمت کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر دوڑائیں اور اپنے پڑوسیوں کے معاشی حالات سے باخبر رہیں۔ اسلام کے اس شفاف تصورات اور احکامات کی بدولت تاریخ اسلام میں بارہا ایسا وقت بھی گزرا کہ معاشرے میں ہر فرد مالی طور پر خود کفیل ہوا اور زکوٰۃ و خیرات لینے والا کوئی نہ تھا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک ایسا منظم فلاحی ادارہ ہے، جس کی سرپرستی عالم اسلام کے عظیم رہنما شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت دُنیا بھر میں جدید و قدیم علوم سے آراستہ تعلیمی ادارے شب و روز معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر کاشف ایاز، محمد ارشد، محمد عابد افضل، آفتاب احمد، مشتاق گجر، عمران شاہد، حاجی ندیم، محمد ثاقب، سید شہباز ہاشمی، محمد نواز، ماسٹر محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top