نظام کی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا۔ مظہر علوی

منہاج القرآن یوتھ لیگ نے تحریک پاکستان والے جزبے کے ساتھ نئی صف بندی کا آغاز کر دیا

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لئے نوجوانوں کو حسینی کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ نے جماعت کی تیاریوں کے لئے ملک بھر میں نئی نصف بندی کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد اور راولپنڈی کے عہدیداران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد عوامی حکمران اور اپوزیشن مل کر اس غیر حقیقی جمہوریت کے کھیل میں عوام کی عزت نفس مجروح کر رہے ہیں تا کہ عوام روٹی، کپڑوں کے مسائل سے باہر نہ نکل سکیں اور جاگیردار، سرمایہ دار عوام دشمن نظام کے زیر سایہ حکومت کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 35 صوبوں کا ویژن اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی حقیقی تبدیلی کا آئینہ دار ہے۔ اقتدار اگر عوام کے حقیقی نمائیندوں کے حوالے کر دیا جائے تو غربت، مہنگائی، دہشت گردی جیسے عذابوں سے قوم چھٹکارا حاصل کر سکتی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اپنے قائد کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے کسی بھی قربانی کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تکمیل پاکستان کا وقت ہے اس لئے نوجوانوں کو تحریک پاکستان کے جزبے کے ساتھ جدوجہد کرناہوگی جس کے لئے پورے ملک میں منہاج القرآن یوتھ لیگ نوجوانوں کو منظم کرنے اور حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں نکل آئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top