سینئر صحافی افتخار ناظر کے بھائی کی وفات پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کی تعزیت

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک اسلا م آباد میڈیا سیل میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سینئرصحافی افتخار ناظر کے بھائی علی محمد (مرحوم) کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، انچارج میڈیا سیل مصطفی خان، میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، سیکرٹری اطلاعات شمریز اعوان، قاری منہاس، سہیل عباسی اور دیگر نے سینئر صحافی افتخار ناظر کے بھائی علی محمد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بلندئ درجات اور پسماندگان کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top