منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے تحت عالمی یوم امن کے حوالے سے بین المذاہب دعائیہ تقریب آج ہوگی

تقریب میں امن کی شمع روشن کی جائے گی اور عالمی امن کیلئے خصوصی دعا بھی ہو گی

منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے تحت عالمی یوم امن ’’ International Day of Peace ‘‘ کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں بین المذاہب دعائیہ تقریب آج ہوگی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین القادری صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کریں گے۔

تقریب میں معروف اسلامک سکالر علامہ جاوید اکبر ساقی، سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، سردار جسوندر سنگھ، ہندو رہنما پنڈت بھگت لال، ڈاکٹر منوہر چاند، مسیحی رہنما فادر پاسکل پولوس، فادر فرانسس ندیم، ریورنڈ چمن سردار، بہائی مذہب کے رہنما یوسف بجنوری اور منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کے علاوہ مختلف مذاہب کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس بین المذاہب دعائیہ تقریب میں امن کی شمع روشن کی جائے گی اور عالمی امن کیلئے خصوصی دعا بھی ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top