گوجرانوالہ: پاکستان عوامی تحریک پی پی 92 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن

پاکستان عوامی تحریک پی پی 92 گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، زونل ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی اور ضلعی امیر عمران علی ایڈوکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے خواتین سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن کی تشہیر کے لیے کم و بیش ڈیڑھ کلو میٹر لمبے راستے کو بینرز، پوٹریٹس اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ اعوان چوک گوجرانوالہ پہنچنے پر مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان نے قوم کو انقلاب آشنا کر دیا ہے۔ ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے بعد نماز کھڑی ہوگی اور تمام شیطان بھاگ جائیں گے۔

زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ تحریک کے کارکن قائد کے حکم پر گھر گھر جا رہے ہیں اور ان شا اللہ بہت جلد ایک کروڑ نمازیوں کا ہدف پورا کریں گے۔ منہاج القرآن کے کارکنوں نے ہمیشہ اپنے قائد کے حکم کی تکمیل کی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کارکنان میں اسناد حسن کارکردگی تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top